شمالی بھارت

ادھیڑ عمر شخص کا گلا کاٹ کر قتل

راجستھان کے سری گنگا نگر میں صدر پولیس اسٹیشن کے تحت واقع گرام پنچایت ساہو والا میں گھر میں سوئے ہوئے ایک ادھیڑ عمر شخص کا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔

سری گنگا نگر: راجستھان کے سری گنگا نگر میں صدر پولیس اسٹیشن کے تحت واقع گرام پنچایت ساہو والا میں گھر میں سوئے ہوئے ایک ادھیڑ عمر شخص کا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

رات تقریباً 2 بجے اطلاع ملنے پر صدر پولیس اسٹیشن کے انچارج سی آئی بلونت رام موقع پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً 12:30بجے کا ہے۔

ونود عرف وید پرکاش بھارگو (45) اس کی بیوی اور چار بچے گھر کے صحن میں سو رہے تھے۔ ونود کے چلانے کی آواز سن کر بیوی اور بچے جاگ گئے۔تبھی انہوں نے ایک نوجوان کو گھر سے باہر بھاگتے دیکھا۔

تھانہ انچارجکے مطابق ونود کی بیوی سروج کی دی گئی رپورٹ کی بنیاد پربھکرکا تھانہ نوہر ضلع ہنومان گڑھ کے رہائشی سبھاش کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ونود کی بڑی بیٹی کی شادی تقریباً 6 سال قبل سبھاش سے ہوئی تھی۔سبھاش اور اس کی بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا۔ سبھاش کی بیوی تقریباً ایک ماہ سے ساہو والا میں اپنے مائیکے میں رہ رہی تھی۔

اس نے سبھاش کے خلاف خواتین تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ اس تنازع کے حل کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان پنچایت بھی ہوئی۔ اسی دوران سبھاش نے اپنے سسر کا قتل کر دیا۔

پولیس اسٹیشن افسر نے بتایا کہ سبھاش کی تلاش کی جارہی ہے۔ متوفی سبھاش کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔