قومی

یونیورسٹیوں اور کالجس میں طلبا کے لئے یونیفارم کا لزوم

گورنر اترپردیش آنندی بین پٹیل نے جمعرات کے روز ریاست کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجس میں طلبا کے لئے یونیفارم لازمی قراردے دیا۔

لکھنو (پی ٹی آئی) گورنر اترپردیش آنندی بین پٹیل نے جمعرات کے روز ریاست کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجس میں طلبا کے لئے یونیفارم لازمی قراردے دیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
تعلیمی اداروں میں ناقص سہولتوں پرہائی کورٹ برہم

آنندی بین پٹیل نے جو ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کی چانسلر ہیں‘ چہارشنبہ کے روز جن بھون میں ایک میٹنگ کے دوران یہ ہدایت جاری کی۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ان احکام کا اطلاق بلیا میں جن نائک چندرشیکھر یونیورسٹی سے ملحقہ تمام سرکاری اور امدادی کالجوں پر ہوگا۔

وزیر فینانس سریش کمار کھنہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ گورنر کی جانب سے یونیورسٹیز میں ڈسپلن کی پابندی کے اقدامات نافذ کئے جارہے ہیں جو طلبا کے مفاد میں ہیں۔

گورنر نے اساتذہ کو بھی سخت ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ کسی بھی ٹیچر کو کسی ایسی حرکت میں ملوث نہیں ہونا چاہئے جس سے اس پیشہ کے وقار اور موقف کو نقصان پہنچتا ہو۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ وقت پر کلاس میں پہنچیں اور طلبا کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنائیں۔