تلنگانہسوشیل میڈیاصحت

Video :کستورباراسکول نارائن کھیڑ میں سمیت غذاسے 50 طالبات علیل

ضلع سنگاریڈی میں آج گورنمنٹ کستور با اسکول کی کم وبیش 50طالبات سمیت غذا سے متاثر ہوگئیں۔ ان متاثرین کوضلع کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا ہے۔

حیدرآباد: ضلع سنگاریڈی میں آج گورنمنٹ کستور با اسکول کی کم وبیش 50طالبات سمیت غذا سے متاثر ہوگئیں۔ ان متاثرین کوضلع کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا ہے۔

آرڈی او نارائن کھیڑ امباداس راجیشورکے مطابق گورنمنٹ کستوربا گرلزہاسٹل میں طالبات فوڈانفیکشن سے علیل ہوگئیں ہفتہ کی صبح میں طالبات کوناشتہ میں پوہا دیاگیا تھا اس میں چند طالبات نے کیڑوں کو پایا۔

انہوں نے کہاکہ ناشتہ میں دیاگیا پوہا کھانے کے بعد 50 طالبات بیمار ہوگئیں۔ ان طالبات نے قئے‘متلی‘چکر اور دردشکم کی شکایت کی جس پر لڑکیوں کوفوری نارائن کھیڑ کے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں یہ طالبات زیرعلاج ہیں اوران کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔

اس واقعہ کے اسباب کاپتہ چلایاجارہاہے۔ آرڈی اوامباداس راجیشور نے یہ بات بتائی۔انہوں نے کہاکہ خاطی اسٹاف رکن کے خلاف کارروائی کی جائے گی اوراس بات کویقینی بنایا جائے گا مستقبل قریب میں اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونمانہ ہونے پائے۔مقامی رکن اسمبلی اورضلع کلکٹر صورتحال پرقریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دریں اثناء وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے محکمہ اسکولی تعلیم کے عہدیداروں کو نارائن کھیڑکے کستورباگاندھی بالیکا ودیا لیہ میں آج پیش آئے سمیت غذاکے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیا ہے جہاں 35 سے 50 طالبات ناشتہ کرنے کے بعد علیل ہوگئیں۔

انہوں نے عہدیداروں کواس واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے عہدیداروں کوفوری نارائن کھیڑکے سرکاری ہاسپٹل کا دورہ کرنے کی ہدایت دی جہاں یہ طالبات زیرعلاج ہیں اور ان متاثرین کومعیاری علاج ومعالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیر تعلیم نے حکام پرزوردیاکہ وہ طالبات کوڈسچارج کرنے تک ہاسپٹل میں رہیں اور صورتحال پرقریبی نظررکھیں۔

a3w
a3w