انٹرٹینمنٹ

انٹرویو میں شاہ رخ خان کا لیڈی گاگا سے فلرٹ (ویڈیو)

تاہم سوشل نیوز ایگریگیٹر ریڈٹ پر شاہ رخ خان اور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں کنگ خان گلوکارہ کو اپنی گھڑی دینے کی پیشکش کرتے نظر آتے ہیں اور گلوکارہ اُن کے رویے سے تھوڑی ہچکچاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہیں۔

ممبئی: بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی مقبولیت کسی سے کم نہیں ہے۔ جہاں وہ انڈیا سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے دِلوں میں بستے ہیں وہیں ہالی وُڈ کے بڑے ستارے بھی شاہ رخ خان کے کی شخصیت کے متعرف ہیں۔

متعلقہ خبریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے

تاہم سوشل نیوز ایگریگیٹر ریڈٹ پر شاہ رخ خان اور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں کنگ خان گلوکارہ کو اپنی گھڑی دینے کی پیشکش کرتے نظر آتے ہیں اور گلوکارہ اُن کے رویے سے تھوڑی ہچکچاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہیں۔

Shah Rukh Khan’s Interview with Lady Gaga. Do you think his behavior here is acceptable?
by u/BenDoverHughJass in IndiaSpeaks

یہ ویڈیو 2011 کی ہے جب لیڈی گاگا انڈیا کے دورے پر آئی تھیں۔ایک انٹرویو میں بھی شاہ رخ خان لیڈی گاگا سے فلرٹ  کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران بالی وڈ بادشاہ پہلے گلوکارہ سے کہتے ہیں کہ کیا وہ اُن کے لیے کافی کا کپ پکڑ سکتے ہیں؟ جس پر گلوکارہ منع کر دیتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے گلوکارہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’جب آپ شاپنگ کرنے گئیں تو آپ کے پاس زیادہ پیسے نہیں تھے، لہذا میں آپ کو اپنی گھڑی دے دیتا ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ کے منع کرنے کے باوجود شاہ رخ انہیں اپنی گھڑی زبردستی دیتے ہیں اور بالکل اُن کے قریب چلے جاتے ہیں۔

اِس ویڈیو پر ریڈٹ صارف نے پوچھا کہ کیا شاہ رخ کا یہاں رویہ قابلِ قبول ہے؟

اس پر ایک صارف نے کہا کہ اگر رنویر اور ورون نے ایسا کیا ہوتا تو لوگوں نے انہیں زندہ جلا دیا ہوتا۔

ایک ریڈٹ صارف کہتے ہیں کہ اُف بہت ہی زیادہ بری بات ہے یہ مجھے کنگ پسند ہے لیکن یہ دیکھنا برداشت سے باہر ہو رہا تھا۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ’وہ (لیڈی گاگا) شاہ رخ کی جانب سے قریب آنے پر بہت زیادہ گھبراہٹ کا شکار نظر آئیں۔

a3w
a3w