تعلیم و روزگار
انٹر امتحانات صدفیصد نصاب پر منعقد ہوں گے
تعلیمی سال23-2022 کے دوران انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم کے لئے صدفیصد نصاب تعلیم پر عمل کیا جائے گا۔
حیدرآباد: سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نوین متل نے کہا کہ ریاست میں کووڈ وباء کے اثرات مکمل طور پر ختم ہوگئے ہیں اس لئے تعلیمی سال23-2022 کے دوران انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم کے لئے صدفیصد نصاب تعلیم پر عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ وبا ء کے خاتمہ کے بعد15جون2022 سے تمام جونیر کالجس میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوچکی ہیں۔
اس تناظر میں حکومت تلنگانہ نے فیصلہ لیا ہے کہ تعلیمی سال2022-23 کے سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات اور اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات2023مکمل صدفیصد نصاب کے مطابق منعقد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے منظورہ نصاب بورڈ کی سرکاری وئب سائٹwww.tsbie.cgg.gov.in پر دستیاب ہے۔
a3w