تعلیم و روزگار

انٹر سال اول و دوم امتحانات فیس کی ادائیگی کا شیڈول جاری

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (ٹی ایس بی آئی ای) نے ہفتہ کے روزانٹرمیڈیٹ سال اول ودوم کے پبلک امتحانات مارچ 2023 کی فیس ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (ٹی ایس بی آئی ای) نے ہفتہ کے روزانٹرمیڈیٹ سال اول ودوم کے پبلک امتحانات مارچ 2023 کی فیس ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

انٹرسال اول ودوم کے ریگولرطلبہ‘ جنرل اور ووکیشنل اسٹریمس کے ناکام امیدوار‘ بغیر جرمانہ کے فیس 14 سے 30 نومبر تک داخل کرسکتے ہیں۔ 100 اور 500 جرمانہ کے ساتھ فیس بالترتیب 2تا 6دسمبراور 8تا12 دسمبر تک داخل کی جاسکتی ہے۔

سال اول جنرل کورس کی امتحانی فیس 500 روپے اورسال اول ووکیشنل ریگولر کی فیس 710 روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح سال دوم آرٹس ریگولر طلبہ کو امتحانی فیس 500 روپے ادا کرنا ہوگا جبکہ سال دوم جنرل سائنس کے طلبہ کی امتحانی فیس 710 روپے رہے گی۔

ان میں 500 روپے تھیوری اور 210 روپے پراکٹیکل امتحانات کی فیس رہے گی۔سال دوم ووکیشنل کورس کے طلبہ کے لئے امتحانی فیس فی کس 710 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بورڈنے آرٹس/ ہیومانیٹیز کے خانگی امیدواروں کو حاضری سے استثنیٰ کی فیس کا اعلان کیا ہے۔ 30نومبر سے قبل خانگی امیدوار‘حاضری سے استثنیٰ کی فیس داخل کرسکتے ہیں انہیں آن لائن درخواست داخل کرناہوگا۔