سوشیل میڈیاشمالی بھارت

اکھلیش یادو کا پرستار کم عمر لڑکا کئی بار گھر سے فرار

ساتویں بار گھر سے فرار لڑکا لکھنؤ میں پایا گیا۔ اعظم گڑھ کا نابالغ لڑکا صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو سے ملنے گھر سے بھاگتا رہتا ہے۔

لکھنؤ: ساتویں بار گھر سے فرار لڑکا لکھنؤ میں پایا گیا۔ اعظم گڑھ کا نابالغ لڑکا صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو سے ملنے گھر سے بھاگتا رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز
مرکزی حکومت چند دن کی مہمان، بہت جلد گرجائے گی: اکھلیش یادو
اکھلیش یادو کی کولکتہ میں کل ترنمول ریالی میں شرکت
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

اس کا ادّعا ہے کہ وہ ایس پی لیڈر کا پرستار ہے اور کہا کہ سیکوریٹی عملہ نے اسے اکھلیش یادو سے ملنے باز رکھا، اسے بہبود اطفال کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے حوالے کیا گیا اور خاندان کو مطلع کیا گیا۔

چائلڈ لائن رابطہ کار ویویک شرما نے بتایا کہ لڑکے کا پتہ چلانا مشکل نہیں، کیوں کہ اکھلیش یادو سے ملنے گھر سے بھاگنے اس کی تاریخ ہے۔ تقریباً 7 مرتبہ وہ گھر سے بھاگا ہے۔

جب وہ 10 سال کا تھا گھر سے بھاگا تھا۔ اس نے دور دراز شہروں دہلی اور ممبئی میں بھی اکھلیش کا تعاقب کیا تھا۔ 26 مارچ کو جب وہ گھر سے لاپتہ ہوگیا اس کے والدین چائلڈ لائن سے رابطہ کرکے گھر سے بار بار بھاگنے کی تاریخ سے عہدیداروں کو واقف کرایا۔

8:30 بجے کال موصول ہوتے ہی چار چائلڈ ورکرس کو وکرما دتیہ مارگ پر واقع اکھلیش یادو کی قیامگاہ کے اطراف علاقہ میں تعینات کیا گیا۔

لڑکے کو تلاش کرنے بندریا باغ دلکشا مارگ اور حضرت گنج علاقہ میں بھی عملہ تعینات کیا گیا۔ بالآخر وکرمادتیہ مارگ پر واقع ایس پی کے آفس کے باہر کی گلی میں لڑکے کا پتہ چلا۔ وہ ایس پی ٹوپی پہنا ہوا تھا اور گلے میں پارٹی کا پٹکہ لپیٹے ہوئے تھا۔