بھگدڑ کے مہلوکین کے ورثا کو فی کس2لاکھ ایکس گریشیا
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعرات کے روز کندوکور ٹاؤن میں کل شب پیش آئے بھگدڑ کے واقعہ پر جس میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے، گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعرات کے روز کندوکور ٹاؤن میں کل شب پیش آئے بھگدڑ کے واقعہ پر جس میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے، گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
چیف منسٹر جگن جو سرکاری دورہ پر نئی دہلی میں ہیں، نے بھگدڑ میں مرنے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ہر مہلوکین کے ورثا کو فی کس2لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہر ایک زخمی کو50 ہزار روپے معاوضہ ملے گا۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متاثرین کے افراد خاندان کو ضروری مدد فراہم کریں۔ ٹی ڈی پی سربراہ وسابق چیف منسٹر این چندرا بابو، نائیڈو کے روڈ شو کے دوران کل شب ضلع نیلور کے کندوکور ٹاؤن میں بھگدڑ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔
چیف منسٹر جگن نے آج صبح مہلوکین کے ورثا کو فی کس2لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔