بی جے پی کو ترقی کو زمین پر اتارنے میں دلچسپی نہیں:اکھلیش
سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت دستاویزی ترقی کی گنگا بہانے میں تو ماہر ہے مگر ترقی کو زمین پر اتارنے میں اس کی دلچسپی نہیں ہے۔
لکھنو: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت دستاویزی ترقی کی گنگا بہانے میں تو ماہر ہے مگر ترقی کو زمین پر اتارنے میں اس کی دلچسپی نہیں ہے۔
یادو نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی حکومت میں اوپر سے نیچے تک لاپرواہی اور بدعنوانی کا بول بالا ہے۔ جملوں کے ہدایات سے سب کچھ ٹھیک ٹھاک کرنے کا دعوی عوام کے ساتھ دھوکہ نہیں تو کیا ہے۔
محکمہ صحت میں بدحالی کی وجہ سے عوام در در بھٹکنے کو مجبور ہیں۔ اترپردیش میں ٹارچ سے علاج، مریض کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ پرتاپ گڑھ بہادر اسپتال میں بجلی کی کٹوٹی کی وجہ ٹارچر کی روشنی میں مریض کو ٹانکے لگنے کی خبر سرخیوں میں ہے۔
وزیر اعلی کے آبائی ضلع گورکھپور میں خستہ حال طبی نظام کے تحت ایک حاملہ خاتون کو اپنی جان گنوانی پڑی۔انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں جہاں پوری بی جے پی حکومت موجود ہے۔ کئی پرائیویٹ اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ بدسلوکی کی شکایات کی سیلاب آئی ہوئی ہے۔
لمبی فیس وصولی کے بعد بھی صحیح علاج نہیں مل رہا ہے۔ بی جے پی اقتدار میں بیمار لوگوں کو معاشی۔ ذہنی طور سے زیادہ بیمار بنانے کے لئے زندگی بخش دواؤں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں بھی حالت میں بہتر نہیں آرہی ہے۔
ایس پی صدر نے کہا کہ محکمہ صحت میں افسران کی لاپرواہی کی وجہ سے راجدھانی میں ڈائریا۔ بخار کا زور ہے۔ حساس علاقوں میں انفکشن کو روکنے میں محکمہ ناکام ہے۔ وزیر اعلی انتظامات کی بہتری کی ہدایت دیتے رہتے ہیں لیکن ان پر کوئی افسر عمل نہیں کرتا ہے۔ وزیر صحت مجبور بس ہوچکے ہیں۔ پورا محکمہ صحت افسران کی من مانی کا شکار ہوگیا ہے۔