سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ایک شخص نے کار پر کھڑے ہوکر نوٹ لٹائے

جی ٹی مارکٹ کے قریب واقع اوپن پوسٹ میں تعینات کسی بھی پولیس جوان نے نوجوان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی جس کے بعد یہ نوجوان شخص اپنی کار میں مقام واقعہ سے چلا گیا۔

جئے پور: مشہور ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ کے ایک منظر کی یاد دہانی میں جئے پورکی سڑکوں پر ایک منظر دیکھا گیا جب ایک نوجوان نے ایک کار کے اوپر کھڑے ہوکر کرنسی نوٹ فضا میں اچھالے۔

اداکار انیل کپور کو فلمی دنیا میں رقم جلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ حقیقی زندگی میں اس نوجوان نے لوگوں میں کرنسی نوٹ پھینکے جسے انھوں نے کھلے عام لوٹ لیا کیمرہ میں قید کیا گیا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

اس شخص کو اپنے چہرے پر نقاب لگا کر ایک مال کے روبرو رقم لٹاتے ہوئے دیکھا گیا لوگوں نے نوٹ پکڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں ٹرافک جام ہوگیا۔

دریں اثناء پولیس عہدیدار ویڈیو گشت ہونے کے بعد مقام پر پہنچے اس نوجوان نے 20 منٹ تک 20 روپے مالیتی کرنسی نوٹ اچھالے۔ لوگوں نے اپنے موبائل فونس پر یہ واقعہ قید کیا۔

جی ٹی مارکٹ کے قریب واقع اوپن پوسٹ میں تعینات کسی بھی پولیس جوان نے نوجوان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی جس کے بعد یہ نوجوان شخص اپنی کار میں مقام واقعہ سے چلا گیا۔

ایس کے ڈی سی پی گیان چند یادو کے بموجب جواہر سرکل کے ایس ایچ او کو ویڈیو معاملہ کی تحقیقات کے لئے کہا گیا ہے۔ پولیس نے کار نمبر کی بنیاد پر نوجوان کے مکان پہنچ کر اسے امن میں خلل ڈالنے کے الزام پر گرفتار کرلیا، تحقیقات جاری ہیں۔