جامعہ عثمانیہ اور سڈنی یونیورسٹی میں معاہدوں کی تجدید
باہمی تعلق کے استحکام کے لئے عثمانیہ یونیورسٹی اور ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیاء نے یادداشت مفاہمت کی تجدیدکافیصلہ کیا ہے۔
حیدرآباد: باہمی تعلق کے استحکام کے لئے عثمانیہ یونیورسٹی اور ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیاء نے یادداشت مفاہمت کی تجدیدکافیصلہ کیا ہے۔
آج ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے ذمہ داران‘ وائس چانسلر دیبورہ سویسنی‘ اڈمنسٹریٹیوآفیسر پروفیسر بارنی گلوور‘ڈپٹی وائس چانسلر پروفیسر لنڈاٹیلرنے وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈی روندر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں یادداشت مفاہمت کوتجدید کرنے کے متعلق دستاویزات پردستخط کیئے گئے۔
ملاقات کے دوران سائبرسیکوریٹی‘ سائکولوجی (پازیٹیوسائکولوجی‘ سائیکولینگویسٹسک) ہیلت سائنسس‘کینسر ریسرچ‘جینٹیکس‘ انٹرپری نرشپ‘بزنس انالائیٹکس‘ انڈوپیسیفک اسٹڈیزکے علاوہ لکچر‘ویبنارسیریز‘ اسٹوڈنٹ فیکلٹی اکیسچنج‘آن لائن کورس اور جائنٹ ریسرچ کے امور میں تعاون واشتراک کے مواقع اور ضرورت کے موضوع پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پروفیسر ڈی روندر نے تعلیمی امور میں عثمانیہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعہ ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کیساتھ مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا۔
پروفیسر بارنی لگوورنے ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کی اکیڈیمک یونٹ اور عثمانیہ یونیورسٹی کے درمیان سنٹرفارڈسٹنس ایجوکیشن کیلئے کورس ڈیزائین کرنے میں تعاون کا تیقن دیا۔
انہوں نے اڈیٹیومینوفیکچرنگ کے شعبہ میں تعاون کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا۔ اس موقع پر رجسٹرارعثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر پی لکشمی نارائنا‘ پروفیسر جی بی ریڈی ودیگر موجودتھے۔