حیدرآباد

جرائم کا پتہ لگانے اور معیاری تحقیقات پر توجہ دینے سٹی پولیس کمشنر کی ہدایت

سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے پیر کے روز پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دونوں شہر میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انتظامی امور سے متعلق کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

حیدرآباد: سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے پیر کے روز پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دونوں شہر میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انتظامی امور سے متعلق کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس اجلاس میں سٹی پولیس کمشنریٹ کے اے سی پی اور اس رینک سے بڑے عہدیدار شریک تھے۔ سی وی آنند نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف جرائم میں ملوث افراد اور سارقوں کو گرفتار کریں۔

انہوں نے کرائم کیسس کا جائزہ لیا جو ان کیسوں میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری کی وجہ سے یہ کیسس زیر التوا ہیں۔ انہوں نے اے سی پیز پر زور دیا کہ وہ املاک کے جرائم کا پتہ لگائیں جو 85 فیصد ہیں، چند سنسنی خیز مقدمات کی تحقیقات، ایف ایس ایل رپورٹ، چارج شیٹس پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔

اُنہوں نے جرائم کا پتہ لگانے کی اہمیت پر زوردیا اور کہاکہ سراغ دینے والی ٹیموں اور تحقیقاتی ٹیموں کو مشترکہ طورپر مساعی انجام دینا ہوگا۔ اس دوران انہوں نے سائبر کرائم اور نارکوٹیکس سے متعلق مسائل کے حل، پولیس اسٹیشنوں میں استعداد کاز بڑھانے اور معیاری تحقیقات پر بھی تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔

اُنہوں نے حیدرآباد سٹی پولیس کی تنظیم نو، نئے پولیس اسٹیشنوں، اے سی بی/ ڈی سی پی دفاتر، عملہ کی دوبارہ تقسیم، گاڑیوں جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈرون اور کیمروں کے مینٹینس آرگنائزیشن اور نئے آپریشنس، سی سی ٹی وی نیٹ ورک کے تعلق پر بھی خیال کیا۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنرپولیس ٹرافک بھی موجود تھے۔

اُنہوں نے کہاکہ گاڑیوں پر سائرن ہارن بجانے والوں کیخلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔

اس میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر پولیس لا اینڈ آرڈر وکرم سنگھ مان، ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹرافک جی سدھیر بابو، ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائمس اینڈ سیٹ اے آر سرینواس اور جوائنٹ کمشنران اور ڈپٹی کمشنران بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔