جرائم و حادثات

جموں میں دلدوز سڑک حادثہ، کم سے کم 10 افراد از جان، 55 زخمی-

جموں: جموں ضلع کے جھجر کوٹلی علاقے میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد کی موت جبکہ 55دیگر زخمی ہوگئے۔

جموں: جموں ضلع کے جھجر کوٹلی علاقے میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد کی موت جبکہ 55دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے جھجر کوٹلی علاقے میں امرتسر سے کٹرہ جارہی ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع پوگئی جبکہ 55 دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی جموں چندن کوہلی کا کہنا ہے کہ بچائو آپریشن لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اور ایس ڈی آر ایف ٹیم بھی جائے موقع پر موجود ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا ایس ایس پی جموں چندن کوہلی جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور بچائو آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔