مہاراشٹرا

حاملہ خاتون کی راستے میں زچگی

شاہ پور تعلقہ میں پکی سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے ایک قبائلی خاتون کو درد زہ کے بعد ”ڈھولی“ میں دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا تاہم راستے میں ہی اس نے بچی کو جنم دیا۔

تھانے: شاہ پور تعلقہ میں پکی سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے ایک قبائلی خاتون کو درد زہ کے بعد ”ڈھولی“ میں دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا تاہم راستے میں ہی اس نے بچی کو جنم دیا۔

متعلقہ خبریں
حاملہ خاتون کا حسین ساگر میں اقدام خودکشی

اتوار کو ڈھولی میں خاتون کی منتقلی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پاٹی کاچا پاڑہ قصبہ کی خاتون کو اس کے ارکان خاندان اور کچھ گاؤں والے صبح ڈھولی میں لے جارہے تھے۔

دوپہر کو اس نے لڑکی کو جنم دیا۔ گاؤں کی ایک آشا ورکر نے یہ بات کہی۔ بعد ازاں خاتون اور بچی کو خانگی گاڑی میں کسارا پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) لے جایا گیا۔

گاؤں کے ایک شخص نے کہا کہ خاتون کو اپنے قصبہ سے قریبی پی ایچ سی لے جانے کے لیے انہیں تالابوں اور دشوار گزار راستوں سے گزرنا پڑا۔ قسمت اچھی تھی کہ آشا ورکر ہمارے ساتھ تھی جس نے بغیر کسی مشکل کے زچگی میں مدد کی۔

زچہ اور بچی محفوظ اور مستحکم ہیں۔“ مقامی افراد نے دعویٰ کیا کہ ان کے گاؤں کو چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے اس وقت گود لیا تھا جب وہ تھانے ضلع کے سرپرست وزیر تھے۔