کرناٹک

دسہرہ کے ہاتھی پر فائرنگ‘ کھیت کا مالک گرفتار

میسور کی دسہرہ تقاریب میں حصہ لینے والے مشہور ہاتھی پر فائرنگ کے الزام میں کھیت کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

میسورو: میسور کی دسہرہ تقاریب میں حصہ لینے والے مشہور ہاتھی پر فائرنگ کے الزام میں کھیت کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت سریش کی حیثیت سے کی گئی جس نے بلرام نامی ہاتھی پر فائرنگ کرکے اس کا دایاں پیر زخمی کردیا تھا۔

پولیس نے سریش سے واحد نالی کی بندوق اور کارتوس ضبط کرلیے۔ اسے عدالت میں پیش کیا جس نے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

ہاتھی کو پیریاپٹنہ تعلقہ کے بھیمنا کٹے ہاتھی کیمپ میں رکھا گیا تھا۔ جب چرنے کے لیے اس کی زنجیر کھولی گئی تو وہ سریش کے کھیت میں چلا گیا۔

ناگرہول وائلڈ لائف زون فاریسٹ کے رتن کمار نے کہا کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

a3w
a3w