جرائم و حادثات
دودھ کے ٹینکر میں ملاوٹ کرنے والی4 رکنی ٹولی گرفتار، 14ہزار لیٹر دودھ ضبط
شمس آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے دودھ سے لدی ٹینکرمیں پانی ملاوٹ کرنے والی4 رکنی ٹولی کوگرفتار کرلیا۔

شمس آباد: شمس آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے دودھ سے لدی ٹینکرمیں پانی ملاوٹ کرنے والی4 رکنی ٹولی کوگرفتار کرلیا۔
شمس آباد ایس اوٹی انسپکٹر ست نارائن کی ٹیم نے باوثوق اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شمس آباد نیشنل ہائی وے پر واقع تونڈپلی کے پاس اشوک لی لینڈ دودھ ٹینکر کے پاس موجود4افراد وینکنا، سچن، چیتالال اورچیتن کوگرفتار کرلیا۔
مزید ایک اورملزم مفرور بتایاگیاہے۔ کرنول سے مہاراشٹرا جانے والی اشوک لی لینڈدودھ سپلائی کرتی تھی جہاں آدھادودھ نکال کر آدھا پانی ملایاجارہاتھا،یہ سلسلہ کئی دنوں سے جاری تھا۔
پولیس نے آج تونڈپلی کے پاس انہیں دودھ میں پانی ملاوٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ایک دودھ ٹینکر، ایک اشوک لی لینڈ، ایک ٹاٹاACE آٹو، 14ہزار لیٹر دودھ،83 دودھ کے کیان کوضبط کرتے ہوئے مزید کاروائی کیلئے انہیں حراست میں لے لیاگیاہے۔