کھیل

دوسرے ونڈے میں مضبوط واپسی کریں گے:سراج

ہندوستانی بولنگ کی بات کریں تو محمد سراج سب سے کامیاب رہے۔ انہوں نے 10 اوورز کی بولنگ میں 32 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لیکن ان کی بولنگ ٹیم کے کام نہ آئی اور انہیں 1 وکٹ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں کی ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا کو 1 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فتح کے ساتھ بنگلہ دیش نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کی گیند بازی شاندار رہی۔ بلے بازوں نے یقیناً مایوس کیا۔

کے ایل راہول کو چھوڑکر کوئی بھی بلے باز رن نہیں بناسکا اور ٹیم صرف 186 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ کم اسکور والے اس میچ میں ہندوستانی گیند بازوں نے ایک مرحلے پر ٹیم کو جیت کی پوزیشن تک پہنچا دیا تھا لیکن مہدی حسن معراج اور مستفیض الرحمن کے درمیان آخری وکٹ کیلئے 51 رنز کی شراکت نے ان کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

ہندوستانی بولنگ کی بات کریں تو محمد سراج سب سے کامیاب رہے۔ انہوں نے 10 اوورز کی بولنگ میں 32 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لیکن ان کی بولنگ ٹیم کے کام نہ آئی اور انہیں 1 وکٹ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

سراج نے ٹویٹ کرکے واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے بولنگ کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھاکہ اگرچہ میچ کا نتیجہ ہماری خواہش کے مطابق نہیں آیا لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم مضبوطی سے واپس آئیں گے۔

میچ کی بات کریں تو ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم انڈیا نے کے ایل راہول کی 73 رنز کی اننگز کی بنیاد پر 186 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے 4 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر جیت حاصل کی۔

فتح کے ہیرو مہدی حسن رہے جنہوں نے مستفیض الرحمان کے ساتھ آخری وکٹ کیلئے 51 رنز کی شراکت داری کی۔