دہلی
دہلی میں منکی پاکس کا 5 واں کیس
قومی دارالحکومت کے 5 منکی پاکس کیسس میں ایک صحت یاب ہوکر گھر جاچکا ہے جبکہ دیگر 4 دواخانہ میں زیرعلاج ہیں۔ پازیٹیو کیسس کے مدنظر حکومت ِ دہلی نے 3 خانگی دواخانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ منکی پاکس کیسس کے لئے کم ازکم 10 آئسولیشن روم تیار رکھیں۔
نئی دہلی: دہلی میں ہفتہ کے دن منکی پاکس کا 5 واں کیس رپورٹ ہوا۔ لوک نائک جئے پرکان نارائن ہاسپٹل (ایل این جے پی) کے منیجنگ ڈائرکٹر سریش کمار نے بتایا کہ 22 سالہ خاتون کی رپورٹ جمعہ کے دن پازیٹیو آئی۔ اسے علامات ظاہر ہونے پر دواخانہ میں شریک کرایا گیا تھا۔
وہ فی الحال آبزرویشن میں ہے۔ قومی دارالحکومت کے 5 منکی پاکس کیسس میں ایک صحت یاب ہوکر گھر جاچکا ہے جبکہ دیگر 4 دواخانہ میں زیرعلاج ہیں۔ پازیٹیو کیسس کے مدنظر حکومت ِ دہلی نے 3 خانگی دواخانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ منکی پاکس کیسس کے لئے کم ازکم 10 آئسولیشن روم تیار رکھیں۔
a3w