دہلی ٹسٹ میں ڈیویڈ وارنر کی شمولیت غیریقینی
ناگپور ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اننگز اور 132 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ناگپور: ناگپور ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اننگز اور 132 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
اب دوسرا ٹسٹ میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں 17 سے 21 فروری تک کھیلا جانا ہے اور دہلی ٹسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم اپنی پلیئنگ الیون میں کچھ بڑی تبدیلیوں کے ساتھ اترسکتی ہے۔
سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق کینگرو ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کے دوسرے ٹسٹ میچ میں کھیلنے پر اب بھی شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر پہلے ٹسٹ کی دونوں اننگز میں فلاپ نظر آئے۔ جہاں پہلی اننگز میں وارنر صرف 1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے وہیں دوسری اننگز میں وہ صرف 10 رن بناسکے۔
ایسے میں وارنر کیلئے دوسرے ٹسٹ میں پلیئنگ الیون میں جگہ حاصل کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔ اگر وارنر کو دوسرے ٹسٹ میں موقع نہیں ملتاہے تو ان کی جگہ ٹراویس ہیڈ کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم دہلی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ میں 3 اسپنرز کے ساتھ جانے پر غور کرسکتی ہے۔
ان میں سویپسن کی جگہ میٹ کوہنیمن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے ٹسٹ میں کینگرو ٹیم صرف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتری تھی، وہ دو اسپنرز ناتھن لیون اور ٹوڈ مرفی تھے۔ ٹوڈ نے اپنے ڈیبیو میچ میں مجموعی طورپر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی بھی دوسرے ٹسٹ میں واپسی متوقع ہے۔اسٹارک فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلے ٹسٹ میں نہیں کھیل پائے تھے۔