راہول گاندھی کی ٹی شرٹ کی قیمت پر بی جے پی کاطنز
بی جے پی نے آج کانگریس قائدراہول گاندھی پرطنزکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے”بھارت جوڑویاترا“کے دوران ایک ایسی ٹی شرٹ پہنی ہے جس کی قیمت زائداز41ہزار روپے ہے۔
نئی دہلی: بی جے پی نے آج کانگریس قائدراہول گاندھی پرطنزکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے”بھارت جوڑویاترا“کے دوران ایک ایسی ٹی شرٹ پہنی ہے جس کی قیمت زائداز41ہزار روپے ہے۔
بی جے پی نے دعویٰ کیاکہ بربیری ٹی شرٹ کی قیمت41,257 روپے ہے۔ پارٹی نے اپنے ٹوئٹرہینڈل سے دوتصویریں پوسٹ کی ہیں۔ایک تصویرمیں راہول گاندھی ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اوردوسری تصویران کی ٹی شرٹ سے مماثل ایک ٹی شرٹ کی ہے جس کے نیچے قیمت لکھی ہوئی ہے۔
بہرحال کانگریس قائدکے حامیوں نے ان کا دفاع کیا اورکہاکہ اس ٹوئٹ سے ظاہرہوتاہے کہ بی جے پی اس یاترا سے بوکھلاگئی ہے۔ایک اورحامی نے کہاکہ یہ عوام کا پیسہ نہیں ہے جوراہول گاندھی اپنے کپڑوں پرخرچ کررہے ہیں۔
راہول گاندھی نے یاتراکے دوران میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس یاتراکی قیادت نہیں کررہے ہیں بلکہ صرف اس میں حصہ لے رہے ہیں۔اس یاترا کامقصدبی جے پی۔آرایس ایس کی جانب سے پھیلائی گئی نفرت سے ملک کوپہونچنے والے نقصان کاازالہ کرناہے۔