کرناٹک

روہنی سندھوری کی روپا مودگل کو نوٹس، ہرجانہ کا مطالبہ

آئی اے ایس عہدیدار روہنی سندھوری نے آئی پی ایس عہدیدار ڈی روپا مودگل کو انہیں بدنام کرنے کے لیے قانونی نوٹس بھیجا اور 1کروڑ روپئے جرمانہ اور غیرمشروط معافی طلب کی۔

بنگلورو: آئی اے ایس عہدیدار روہنی سندھوری نے آئی پی ایس عہدیدار ڈی روپا مودگل کو انہیں بدنام کرنے کے لیے قانونی نوٹس بھیجا اور 1کروڑ روپئے جرمانہ اور غیرمشروط معافی طلب کی۔

متعلقہ خبریں
گروپI کے 2عہدیداروں کو آئی اے ایس موقف دیا گیا
تلنگانہ میں 5 آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی
جگن اور دو آئی پی ایس آفیسرس کے خلاف اقدام قتل کا کیس درج (ویڈیوز)
تلنگانہ میں 7 آئی اے ایس آفیسرس کو ترقی

سینئر سرکاری عہدیدار روہنی سندھوری اور روپا بدعنوانی اور رویہ کے مسئلہ پر سرعام جھگڑا کررہے تھے۔

دونوں عہدیداروں کی نجی تصاویر اور بیانات کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اجرائی سے حکمراں بی جے پی کو بے حد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں عہدیداروں کا ان کے موجودہ عہدوں سے بغیر پوسٹنگ کے تبادلہ کردیا گیا۔ چہارشنبہ کو آڈیو کلپ کی اجرائی کے ساتھ دونوں کے درمیان بالواسطہ جنگ جاری رہی۔

دریں اثناء روہنی سندھوری نے روپا کو قانونی نوٹس جاری کرکے انتباہ دیا کہ اگر وہ ان کے مطالبات کی تکمیل نہیں کرتی ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے بیانات/ تبصروں / الزامات نے ہماری موکلہ اور ان کے ارکا ن خاندان کو ناقابل بیان ذہنی اذیت سے دوچار کردیا۔

اس نے پیشہ ورانہ، شخصی اور سماجی زندگی میں ان کی شبیہہ کو برباد کردیا۔ ان کی راتو ں کی نیند حرام ہوچکی ہے، کیوں کہ اخلاقی دیانتداری، کردار اور رویہ‘ ان کے جاننے والوں اور خاص کر انتظامی/بیوروکریٹک حلقوں میں موضوع بحث بن گیا۔“

اگرچیکہ ہماری موکلہ کی شبیہہ اور نیک نامی کو پہنچنے والے نقصان کی پیمائش نہیں ہوسکتی اور کسی بھی کرنسی سے اس کی تلافی نہیں ہوسکتی تاہم ہمارے موکل نے اس کیلئے ایک کروڑ روپئے کی رقم محدود کی ہے۔ آپ نے خود کو ہماری موکلہ کو ایک کروڑ روپئے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا ذمہ دار بنایا ہے۔

نوٹس میں روپا سے ان کے خلاف اہانت آمیز بیانات پر معذرت خواہی کرنے، انہیں روہنی سندھوری سے متعلق تمام سوشل میڈیا پوسٹس حذف کرنے کو کہا گیا۔

a3w
a3w