شمالی بھارت

شادی شدہ عورتوں کو بیوہ پنشن!

اترپردیش کے کانپور میں تقریباً 24 شادی شدہ عورتیں بیوہ پنشن لیتی پائی گئیں۔ ضلع میں یہ پنشن لینے والی مزید 5 ہزار عورتوں کا کوئی پتہ نہیں۔

کانپور: اترپردیش کے کانپور میں تقریباً 24 شادی شدہ عورتیں بیوہ پنشن لیتی پائی گئیں۔ ضلع میں یہ پنشن لینے والی مزید 5 ہزار عورتوں کا کوئی پتہ نہیں۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز

یہ حقائق ڈسٹرکٹ پروبیشن ڈپارٹمنٹ کی حالیہ جانچ میں سامنے آئے۔ پروبیشن عہدیدار جئے دیپ نے بتایا کہ 24 عورتیں جو پہلے شوہر کی موت کے بعد دوسری شادی کرچکی ہیں‘ ابھی بھی بیوہ پنشن لے رہی ہیں۔

ہم نے اس پر روک لگادی ہے اور اب ان سے پنشن واپس لینے کی کارروائی کررہے ہیں۔ انہیں عنقریب نوٹس جاری کی جائے گی۔ یہ بھی پتہ چلا کہ یہ عورتیں دیئے گئے پتہ پر نہیں رہ رہی ہیں۔

دوسری شادی کے بعد وہ کہیں اور منتقل ہوگئیں لیکن بیوہ پنشن لیتی رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان عورتوں کو پتہ ہی نہیں کہ دوسری شادی کے بعد پنشن رکوانے کی درخواست دینی ہوتی ہے۔

ضلع میں فی الحال بیوہ پنشن لینے والی عورتوں کی تعداد 58 ہزار ہے۔