جرائم و حادثات
شی ٹیم رچہ کنڈہ نے کم عمر لڑکی کی شادی کو روک دیا
پولیس شی ٹیم نے کہا کہ نابالغ لڑکیوں کی شادی کے سلسلہ میں ڈائل 100 اور واٹس ایپ 949017111 کو اطلاع دیں تاکہ پولیس مقام واقع پر پہنچ کر شادیوں کو رکواسکے۔

حیدرآباد: رچہ کنڈہ شی ٹیم نے آج ایک نابالغ لڑکی کو شادی کرنے سے بچالیا‘ سرپرستوں کی نگرانی میں کوسالی نگر حیات نگر میں شادی کی جارہی تھی۔
اس شادی کی تقریب سے لڑکی کو بچالیا گیا‘ رچہ کنڈہ پولیس شی ٹیم نے مکان کو پہنچ کر دونوں سرپرستوں کونسلنگ کی اور شادی کو رکوا دیا۔
کمشنر پولیس ڈی ایس چوہان نے شی ٹیم اور حیات نگر پولیس کی ستائش کی‘ جنہوں نے فوری حرکت میں آکر نابالغ لڑکی کی شادی کو رکوادیا۔
پولیس شی ٹیم نے کہا کہ نابالغ لڑکیوں کی شادی کے سلسلہ میں ڈائل 100 اور واٹس ایپ 949017111 کو اطلاع دیں تاکہ پولیس مقام واقع پر پہنچ کر شادیوں کو رکواسکے۔