دیگر ممالک

صدر سری لنکا گوٹابایا راجا پکسے نے استعفیٰ دے دیا

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو سینکڑوں مظاہرین نے صدارت محل پر دھاوا بول دیا۔ اس واقعہ سے کچھ دیر پہلے راجا پکسے صدارتی محل سے چلے گئے تھے۔

کولمبو: سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے نے اپنے استعفیٰ پر دستخط کر دیے ہیں اور پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابھے وردنا جمعرات کو عوامی طور پر اس کا اعلان کریں گے ڈیلی مرر نے اطلاع دی ہے کہ راجا پکسے نے استعفیٰ پر دستخط کر دیے ہیں۔

 اور استعفیٰ ایک سینئر سرکاری اہلکار کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو اسے پارلیمنٹ کے سپیکر ابھے وردنا کے حوالے کر دیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سنیچر کو سینکڑوں مظاہرین نے صدارت محل پر دھاوا بول دیا۔ اس واقعہ سے کچھ دیر پہلے مسٹر راجا پکسے صدارتی محل سے چلے گئے تھے۔