عتیق کے کربلا دفتر میں ملے خون کے نشان

شہ زور لیڈر و سابق ایم پی عتیق احمد و ان کے بھائی سابق ایم ایل اے اشرف کے قتل کے آٹھ دن بعد خلد آباد تھانہ کے کربلا واقع منہدم کئے گئے دفتر میں اتوار کی دیر رات خون کے نشان اور چاقو ملنے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

پریاگ راج: شہ زور لیڈر و سابق ایم پی عتیق احمد و ان کے بھائی سابق ایم ایل اے اشرف کے قتل کے آٹھ دن بعد خلد آباد تھانہ کے کربلا واقع منہدم کئے گئے دفتر میں اتوار کی دیر رات خون کے نشان اور چاقو ملنے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

پریا گ راج ڈی سی پی دیپک بھوکر نے بتایا کہ کربلا واقعہ منہدم کئے گئے دفتر میں خون کے نشان ملے ہیں۔ وہاں پر ایک چاقو بھی برآمد کیا گیا ہے۔ فورنسک ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کئے ہیں۔

اس کی ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد ہی حقیقت کا پتہ چل سکتا ہے۔ ایک کمرے میں پیچھے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ملا ہے اس طرف سے بھی کسی کے اندر آنے کا امکان ہے۔ سبھی نکات پر جانچ کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خون کے دبے نچلی منزل سے لے کر دوسری منزل کے کمروں، کچن اور سیڑھیوں پر ہیں۔ کچن میں رکھا سامان پھیلا ہوا ہے اور ہیٹر سمیت دوسری تمام اشیاء ٹوٹے پڑے ملے ہیں۔

ایک کمرے میں صوفے پر خاتون کے کپڑے پر بھی خون کے نشان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button