جرائم و حادثات
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار
راجندرنگر عطاپورکے جم کے احاطہ میں راہول کے قتل کامعمہ حل کرلیاگیا۔ کرایہ کے قاتلوں کی مدد سے راہول کا قتل کروایاگیا۔
حیدرآباد: راجندرنگر عطاپورکے جم کے احاطہ میں راہول کے قتل کامعمہ حل کرلیاگیا۔ کرایہ کے قاتلوں کی مدد سے راہول کا قتل کروایاگیا۔
راجندرنگر پولیس انسپکٹر ناگیندربابو کے پریس نوٹ کے بموجب جائیداد کیلئے ونود سنگھ اورگوپی کشن سنگھ نے راہول سنگھ کے قتل کامنصوبہ بنایا اورمحمداکبرکے ساتھیوں سے قتل کروادیا۔
ونودسنگھ اورگوپی سنگھ نے محمداکبر کو قتل کیلئے15لاکھ روپے کاوعدہ کیا اور اڈوانس میں 10لاکھ روپے اداکئے۔
قتل کی واردات میں محمداکبر، سیدشہباز،سید عرفان، سید محبوب عرف سلمان، محمدماجد اورمحمد افسرپاشاہ نے اہم رول ادا کیا۔
پولیس نے تمام8ملزمین کوگرفتارکرلیا اوران کے قبضہ سے نقد25ہزار روپے، ایک چارپہیہ والی گاڑی، ایک دوپہیہ والی گاڑی، موبائیل فونس، چاقو اور مرچ اسپرے ضبط کرلیا۔