مشرق وسطیٰ
عمرہ کرنے میں اوسطً 92 منٹ درکار
صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویؐ نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ عمرہ کے سفر کے آغاز سے لے کر آخر تک کل اوسطً 92 منٹ لگتے ہیں۔
مکہ مکرمہ: موجودہ سال جمادی الاولی کے مہینے میں صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویؐ نے اپنے ڈیٹا کے ذریعہ سے انکشاف کیا ہے کہ ایک معتمر کو مطاف سے لے کر سعی کے اختتام تک کے مناسک ادا کرنے میں اوسطً 92 منٹ درکار ہوتے ہیں۔
صدارت عامہ نے بتایا کہ اس کے ڈیٹا کے مطابق سعی کا اوسطً دورانیہ 42 منٹ تھا‘ طواف کے بعد سعی تک جانے میں اوسطً 11 منٹ لگے اور طواف کرنے میں اوسطً39 منٹ خرچ ہوئے۔
صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویؐ نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ عمرہ کے سفر کے آغاز سے لے کر آخر تک کل اوسطً 92 منٹ لگتے ہیں۔