فلپائن کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 3افراد ہلاک اور 2زخمی

فلپائن کے ایک یونیورسٹی میں اتوار کے فائرنگ میں کم ازکم 3افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات کہی۔

منیلا: فلپائن کے ایک یونیورسٹی میں اتوار کے فائرنگ میں کم ازکم 3افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات کہی۔

اس فائرنگ میں فلپائن قصبہ کے سابق میئر بھی ہلاک ہوگئے۔ یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کے بعد مسلح بندوق بردار کو گرفتار کرلیاگیا۔

میٹرو منیلا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے توثیق کی کہ کیوزن شہر میں انٹیونیو منیلا یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب فائرنگ کاواقعہ پیش آیا۔

کیوزن شہر میں سٹی پولیس کے ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر ریمس نے مقامی میڈیا سے کہا کہ فائرنگ میں ایک گارڈ ہلاک ہوگیا۔ فلپائن کی قومی پولیس نے کہا کہ شوٹر نے ایک کار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ یونیورسٹی نے کہاکہ فی الوقت یونیورسٹی کاکیمپس بند کردیاگیاہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس الگزینڈر جیس مونڈو اتوار کی دوپہر یونیورسٹی میں لا اسکول کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے والے تھے تاہم واقعہ کے بعد ان کی شرکت منسوخ کردی گئی۔ سپریم کورٹ کے ترجمان برین ہوساکا نے کہا کہ جیس مونڈو راستہ میں تھے کہ شوٹنگ کا واقعہ پیش آیا اور انہیں واپسی کا مشورہ دیاگیا۔