لکھنو میں مختار انصاری اور ساتھی کے 8کروڑ کے پلاٹس ضبط
جرائم پیشہ سرغنہ سے سیاستداں بنے مختارانصاری کے ایک رکن خاندان اور قریبی ساتھی کے نام پر رجسٹرڈ 8کروڑ روپیوں کی جائیدادیں لکھنو میں ضبط کرلی گئیں۔
غازی پور(یوپی): جرائم پیشہ سرغنہ سے سیاستداں بنے مختارانصاری کے ایک رکن خاندان اور قریبی ساتھی کے نام پر رجسٹرڈ 8کروڑ روپیوں کی جائیدادیں لکھنو میں ضبط کرلی گئیں۔
یہ ضبطی اترپردیش گیانگسٹر اینڈ اینٹی سوشل ایکٹی ویٹیز(پریوینشن) ایکٹ کے تحت ہوئیں۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس اوم ویر سنگھ نے میڈیا کو بتایاکہ لکھنو کے ڈالی باغ علاقہ میں مختارانصاری کی ماں کے نام پر رجسٹرڈ ایک پلاٹ اور اس کے قریبی ساتھی اعجازانصاری کی بیوی کے نام پر رجسٹرڈ دوسرا پلاٹ ہفتہ کے دن محمدآباد سرکل آفیسرایس بی سنگھ کی زیرقیادت ٹیم نے ضبط کرلی۔
ان پلاٹس کی کل مالیت 8کروڑ روپیوں کے آس پاس بتائی جاتی ہے۔ مختارانصاری نے یہ جائیدادیں اپنی گیانگ کی مجرمانہ سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے پیسہ سے خریدی تھیں۔
پلاٹس کی ضبطی میں لکھنو پولیس کمشنریٹ کی مقامی ٹیم کی مدد لی گئی۔ جائیدادوں کی ضبطی کے احکام غازی پور کے ضلع مجسٹریٹ نے جاری کئے تھے۔