انٹرٹینمنٹ
مسلمانوں کے خلاف نفرت سے حکومت فائدہ اٹھارہی ہے:نصیرالدین شاہ
اداکارنصیرالدین شاہ کاکہنا ہے کہ یہ امرانتہائی پریشان کن ہے کہ فن کے ذریعہ ایک کھلاپروپیگنڈہ کس طرح عوام تک پہونچایاجارہاہے جوکہ اسلاموفوبیاکے موجودہ دورکی خطرناک عکاسی ہے۔
ممبئی: اداکارنصیرالدین شاہ کاکہنا ہے کہ یہ امرانتہائی پریشان کن ہے کہ فن کے ذریعہ ایک کھلاپروپیگنڈہ کس طرح عوام تک پہونچایاجارہاہے جوکہ اسلاموفوبیاکے موجودہ دورکی خطرناک عکاسی ہے۔
نصیرالدین شاہ نے جو بی جے پی حکومت کے کٹرناقد ہیں کہاکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت سے چالاکی کے ساتھ استفادہ کیاجارہاہے اوریہ چیز فیشن ایبل بن گئی ہے۔
یہ اداکارفی الحال مغل شہنشاہ کی فلم زی5 کی تاج میں نظرآرہے ہیں۔
اس سوال پر کہ آیا یہ پریشان کن علامت ہے کہ بعض فلموں اورپروگراموں کو گمراہ کن معلومات کی فراہمی کا ذریعہ اورپروپیگنڈہ کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے۔
نصیرالدین شاہ نے انڈین ایکسپریس ڈاٹ کام کوبتایاکہ اسکرین کاموڈ اطراف واکناف پیش آنے والے واقعات کی عکاسی کرتاہے۔ الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے اسلاموفوبیاکا دھڑلے سے استعمال کیاجارہاہے۔