یوروپ

ملکہ کی موت پر آسٹریلیا میں عام تعطیل

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے 22 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی یاد میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

کینبرا: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے 22 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی یاد میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

البنیز نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر کہا کہ "22 ستمبر کو ملکہ کے قومی یوم سوگ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

"شاہی خاندان نے ہفتہ کو کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین 19 ستمبر کو ویسٹ منسٹر ایبی میں کی جائے گی، جس میں برطانوی شاہی خاندان اور غیر ملکی معززین نے شرکت کریں گے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر البنیز آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے ہفتہ کو کینبرا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

جمعرات کی شام بکنگھم پیلس نے اعلان کیا کہ 70 سال سے زائد عرصے تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم اسکاٹ لینڈ کے بالمورل پیلس میں 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اس کا بڑا بیٹا چارلس سوم فوراً ہی برطانیہ کا نیا بادشاہ بن گیا۔ سرکاری تقریب ہفتہ کو لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ہوئی جس میں چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ قرار دینے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔