حیدرآباد

میٹرو ریل کرایہ پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی تشکیل

مرکزی وزارت برائے امکنہ وشہری ترقیات نے حیدرآباد میٹرو ریل کے کرایہ پر نظرثانی کیلئے فیر فکز یشن کمیٹی(ایف ایف سی) تشکیل دی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزارت برائے امکنہ وشہری ترقیات نے حیدرآباد میٹرو ریل کے کرایہ پر نظرثانی کیلئے فیر فکز یشن کمیٹی(ایف ایف سی) تشکیل دی ہے۔

موظف جج جسٹس گڈے شیوا شیام پرساد اس کمیٹی کے صدرنشین ہوں گے جبکہ کمیٹی میں مرکزی وزارت امکنہ کے ایڈیشنل سکریٹری سریندر کمار بڈگے اور اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق شہری ترقیات تلنگانہ اروند کمار بھی شامل رہیں گے۔

ایف ایف سی نے حیدرآباد میٹرو ریل کرایہ پر نظر ثانی کیلئے تجاویز طلب کی ہیں۔

تجاویز ، ffchmrl@gmail.com کے ذریعہ روانہ کی جاسکتی ہیں یا صدرنشین فیر فکزیشن کمیٹی میٹروریل بھون بیگم پیٹ سکندرآباد کے پتہ پر بذریعہ ڈاک روانہ کی جاسکتی ہیں۔

ڈاک کے ذریعہ روانہ کی جانیوالی تجاویز 11 نومبر سے قبل وصول ہونی چاہئے۔