دہلیسوشیل میڈیا
نائب صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا فخرالدین اشرف کاسانحہ ارتحال
یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر حضرت مولانا سید شاہ فخرالدین اشرف صاحب کا آج انتقال ہوگیا۔
نئی دہلی: یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر حضرت مولانا سید شاہ فخرالدین اشرف صاحب کا آج انتقال ہوگیا۔
وہ 11 فروری سے علیل تھے اور تین ہفتہ سے کوما کی حالت میں لکھنؤ کے میدانتا اور پھر پی جی آئی میں زیر علاج تھے۔ آج بعد عصرخالق حقیقی سے جاملے۔
صدرمجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہاکہ خانقاہ اشرفیہ کچھوچھ مقدسہ کے معروف عالم دین،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق نائب صدرکا انتقال امت مسلمہ کیلئے ایک عظیم خسارہ ہے۔