جرائم و حادثات
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ
پولیس کے بموجب 20 سالہ شیخ سلمان عرف شیخ احمد جو روزانہ کی اساس پر مزدوری کرتا ہے، اس نے پڑوس کی لڑکی کی عصمت ریزی کی۔
حیدرآباد: میلار دیوپلی سائبرآباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے بموجب 20 سالہ شیخ سلمان عرف شیخ احمد جو روزانہ کی اساس پر مزدوری کرتا ہے، اس نے پڑوس کی لڑکی کی عصمت ریزی کی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے عشق اور پیار کا جھانسہ دے کر ملزم نے اپنے مکان میں لڑکی کی عصمت ریزی کی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم اور اس کے دوستوں نے لڑکی کو ڈراکر اس کے ساتھ عصمت ریزی کی۔ لڑکی کی والدہ نے اس واقعہ کے سلسلہ میں نوٹس لیا اور پولیس میں شکایت کی۔
لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے دواخانہ روانہ کیا گیا۔ یہ واقعہ کل پیش آیا۔ میلار دیوپلی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
a3w