مہاراشٹرا

وجئے مالیا نے ایرلائنس کو درپیش بحران کے دوران 330 کروڑ روپے کی جائیدادیں خریدی تھیں

مسائل کا شکار تاجر وجئے مالیا نے 2015-16 میں اپنے دورہئ انگلینڈ اور فرانس کے موقع پر 330 کروڑ روپے کی جائیدادیں خریدی تھیں جبکہ ان کی کنگ فشر ایرلائنس کو نقدی کے بحران کا سامنا تھا اور بینکوں نے شراب کے بڑے تاجر کے قرضہ جات واپس حاصل نہیں کئے تھے۔

ممبئی: مسائل کا شکار تاجر وجئے مالیا نے 2015-16 میں اپنے دورہئ انگلینڈ اور فرانس کے موقع پر 330 کروڑ روپے کی جائیدادیں خریدی تھیں جبکہ ان کی کنگ فشر ایرلائنس کو نقدی کے بحران کا سامنا تھا اور بینکوں نے شراب کے بڑے تاجر کے قرضہ جات واپس حاصل نہیں کئے تھے۔

وجئے مالیا پر آئی ڈی بی آئی بینک۔ کنگ فشر ایرلائنس کے 900 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کررہی ہے۔ سی بی آئی نے حال ہی میں یہاں ایک عدالت میں ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔

سابقہ چارج شیٹ میں 11 ملزمین کو نامزد کیا گیا تھا، اب تحقیقاتی ایجنسی نے ان کے ساتھ ساتھ آئی ڈی بی آئی بینک کے سابق جنرل مینجر بدھا دیو داس گپتا کو بھی ملزم بنایا ہے۔

ایجنسی نے الزام لگایا کہ داس گپتا نے اپنے سرکاری عہدہ کا بیجا استعمال کرتے ہوئے اکتوبر 2009 میں 150 کروڑ روپے کے مختصر مدتی قرض کی منظوری اور حوالے کئے جانے کے معاملہ میں بینک کے عہدیداروں کے ساتھ ملکر سازش کی تھی۔

a3w
a3w