شمالی بھارت
ویڈیو: برقعہ پوش مرد گرفتار
دوران ِ پوچھ تاچھ اس نے اپنا نام انصار ولد شمس الدین ساکن موضع جگناتھ پور ضلع اوریا بتایا۔ برقعہ پہننے کی وجہ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے گھاتم پور آیا تھا۔
کانپور (اترپردیش): ایک برقعہ پوش مرد کو بچوں کے اغوا کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ وہ اصل میں اپنی گرل فرینڈ سے ملنے گیا تھا۔
دوران ِ پوچھ تاچھ اس نے اپنا نام انصار ولد شمس الدین ساکن موضع جگناتھ پور ضلع اوریا بتایا۔ برقعہ پہننے کی وجہ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے گھاتم پور آیا تھا۔
وہ اس لئے برقعہ میں تھا کہ لڑکی کے ارکان ِ خاندان اسے پہچان نہ سکیں۔
گرل فرینڈ سے ملاقات کے بعد وہ واپس گھر جارہا تھا کہ بعض لوگوں نے شبہ میں اسے روک لیا اور برقعہ اتروایا۔
انہوں نے اسے بچوں کا اغوا کرنے والا سمجھا اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ اے سی پی گھاتم پور دنیش کمار شکلا نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور انصار کے ارکان ِ خاندان کو طلب کیا گیا ہے۔
a3w