مہاراشٹرا

پی ایف آئی والوں کو چن چن کر ماریں گے: نتیش رانے

ٹوئٹر پر بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے، نے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' جن لوگوں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے ہیں انھیں یہ یاد کھنا چاہیے کہ ، انھیں چھوڑیں گے نہیں۔

ممبئی : مہاراشٹرا کے پونا شہر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی )کی جانب سے جاری ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مبینہ طور پر ” پاکستان زندہ باد ” کے نعرے لگائے جانے کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے، بی جے پی قائد رکن اسمبلی نتیش رانے نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے والوں کو ” چن چن کر مارنے ” کی دھمکی دی۔

 ٹوئٹر پر انھوں نے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ جن لوگوں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے ہیں انھیں یہ یاد کھنا چاہیے کہ ، انھیں چھوڑیں گے نہیں۔

 پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی حمایت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو چن چن کر ماریں گے’۔ اسی طرح دیگر بی جے پی رہنماؤں نے مبینہ طور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹرا کے پونا شہر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب پونا میں ایک احتجاجی مظاہرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے جس کےبعد مہاراشٹرا میں آج بی جے پی قائدین کی جانب سے اس احتجاج کے دوران مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جانے پر مظاہرین کو گرفتار اور سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے دوسرے رکن اسمبلی رام ستپوتے نے نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پونے پولیس کو انہیں گرفتار کرنا چاہئے۔ جبکہ نتیش رانے نے کھلے طور پر چن چن کر مانے کی دھمکی دی ہے۔