آندھراپردیش

چندرا بابو نائیڈو کا دورہ بھدرا چلم، سیلاب متاثرین سے ملاقات

متحدہ و منقسم آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر اور فی الحال اے پی کے قائد اپوزیشن این چندرا بابو نائیڈو نے بھدرا چلم میں بھگوان رام کے مندر میں پوجا کی۔مندر کے پجاریوں نے روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔

بھدرا چلم /حیدرآباد: متحدہ و منقسم آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر اور فی الحال اے پی کے قائد اپوزیشن این چندرا بابو نائیڈو نے بھدرا چلم میں بھگوان رام کے مندر میں پوجا کی۔مندر کے پجاریوں نے روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔

پوجا کرنے کے بعد پجاریوں نے انہیں آشیرواد دیا۔ بعدازاں چندرا بابو نے دریائے گوداوری کے ٹینک بنڈ کا دورہ کیا اور سیلاب کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے بات چیت بھی کی۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی ڈی پی کے دور حکومت میں لوگ خوش تھے اور ریاست کی ترقی ہورہی تھی۔عظیم قائد این ٹی راما راؤ کے زیر قیادت ٹی ڈی پی کے دور حکومت میں ٹینک بنڈ تعمیر کیا گیا تھا۔

اب یہ عوام کی سیلاب سے حفاظت کررہا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب ٹی ڈی پی متحدہ آندھرا پردیش میں برسر اقتدار تھی تو اُس نے کیسے ترقیاتی کام انجام دئیے تھے۔

آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر این ٹی راما راؤ نے دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے ٹینک بنڈ تعمیر کیا تھا اور اس کی وجہ سے مندروں کے شہر بھدرا چلم کو سیلاب سے تحفظ حاصل ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اب بھی این ٹی راماراؤ کی خدمات کو یاد کرتے ہیں۔اے پی اور تلنگانہ کی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ عوام کو سیلاب سے تحفظ کا تیقن دیں۔

a3w
a3w