جرائم و حادثات

کارپوریٹر کے بیٹے کی غنڈہ گردی، ایک نوجوان پر حملہ

میڈی پلی مقامی کارپوریٹر کا بیٹا اور دیگر نے ایک نوجوان کو زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا۔

حیدرآباد: میڈی پلی مقامی کارپوریٹر کا بیٹا اور دیگر نے ایک نوجوان کو زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف نگر صابر نگر کے رہنے والے 27 سالہ محمد غوث الدین نے 45 دن پہلے تین گاڑیاں کرایہ پر دی تھیں۔ باقی دو گاڑیاں رہن رکھوا دی تھیں۔

ان دو گاڑیوں کا سراغ پیر زادی گوڑہ میڈی پلی سے لگا تھا۔ گاڑیاں حاصل کرنے کی غرض سے اپنے چند دوستوں کے ساتھ آر سی بک لے کر میڈی پلی پہنچ معلومات حاصل کررہے تھے کہ مقامی کارپوریٹر کا بیٹا اور تقریباً 20 افراد نے ان پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

زخمی محمد غوث الدین نے اس واقعہ کی شکایت میڈی پلی پولیس میں درج کروائی۔

کارپوریٹر کے بیٹے کی غنڈہ گردی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ گاڑی واپس کرنے کے بجائے اپنے حامیوں کی مدد سے حملہ آور ہوگیا۔

مجلس بچاؤ تحریک قائد امجد اللہ خالد نے رچہ کنڈہ کمشنر پولیس سے تحقیقات کرنے اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

a3w
a3w