کانگریس کے رکن اسمبلی کو ایک سالہ سزائے قید
بھاگلپور میں ایم پی۔ ایم ایل اے خصوصی عدالت نے کانگریس لیجسلیٹیو پارٹی کے لیڈر و ایم ایل اے اجیت شرما کو ایک سالہ قید کی سزاء سنائی ہے۔
پٹنہ: بھاگلپور میں ایم پی۔ ایم ایل اے خصوصی عدالت نے کانگریس لیجسلیٹیو پارٹی کے لیڈر و ایم ایل اے اجیت شرما کو ایک سالہ قید کی سزاء سنائی ہے۔
خصوصی عدالت کے جج ویویک کمارسنگھ نے چہارشنبہ کے دن انہیں اور ان کے 6 رفقاء کو2020 میں اسمبلی انتخابات میں پولنگ کے دوران رکاوٹ پیدا کرنے کا قصور وار پایا۔ تاہم عدالت نے فوری ان تمام کو عبوری ضمانت منظور کردی۔
اجیت شرما جو اس وقت ایم ایل اے اور کانگریس کے امیدوار تھے‘ نے اپنے 6 رفقاء محمد ریاض اللہ انصاری‘ محمد شفقت اللہ‘ محمد نیاز اللہ عرف آزاد‘ محمد منجن الدین عرف چنا‘ محمد نیاز الدین اور محمد عرفان خان عرف سیتو نے3 نومبر 2020 کو بھاگلپور سٹی حلقہ کے تحت واقع ایک علاقہ میں انتخابی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالی اور گھومنے والی ووٹنگ گاڑی کو روک دیا۔
اس واقعہ کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ والمیکی کمار نے اجیت شرما اور ان کے مدد گاروں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی۔