کھیل

کوہلی، سچن کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں: گواسکر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز ویراٹ کوہلی اس وقت اپنے پرانے رنگ میں واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ونڈے سیریز میں دو سنچریاں اسکور کیں۔

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز ویراٹ کوہلی اس وقت اپنے پرانے رنگ میں واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ونڈے سیریز میں دو سنچریاں اسکور کیں۔

متعلقہ خبریں
سمیع، بمراہ کے بغیر ہندوستان کا پیس اٹیک کمزور : گواسکر
کوہلی کو تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع

وہ سچن ٹنڈولکر کا ونڈے میں 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 3 سنچریاں دور ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر جملہ سنچریوں کے معاملے میں کوہلی سچن کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

سچن کی بین الاقوامی سطح پر 100 سنچریاں ہیں جبکہ کوہلی کی 74 سنچریاں ہیں۔ ہندوستان کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ کوہلی ایسے بلے باز ہیں جو سچن کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ کی۔

کوہلی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ونڈے میں ناقابل شکست 166 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد ان کی تعریف کرنے والوں کی لائن لگ گئی۔ اس میں ان کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما اور جنوبی افریقہ کے ان کے سابق ساتھی اے بی ڈیویلرس کے نام بھی شامل ہیں۔ کوہلی کو سچن کے 100 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے مزید 26 سنچریاں درکار ہیں۔ ٹنڈولکر نے ٹسٹ میں 51 اور ونڈے میں 49 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

کوہلی کی ونڈے میں 46 اور ٹسٹ میں 27 سنچریاں ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہاکہ اگر کوہلی آئندہ پانچ چھ سال تک کھیلتے ہیں تو 100 سنچریاں بنالیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ ان کی اوسط ایک سال میں 6-6 سنچریاں ہیں۔ اگر ایسا ہوتاہے تو وہ آئندہ پانچ چھ برسوں میں باآسانی 26 سنچریاں بناسکتے ہیں۔ گواسکر نے کہاکہ اگر وہ 40 سال کی عمر تک کھیلتے ہیں تو یہ ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سچن بھی 40 سال کی عمر تک کھیلے۔ انہوں نے اپنی فٹنس برقرار رکھی تھی۔ کوہلی اپنی فٹنس سے واقف ہیں۔ وہ اب بھی اپنی ٹیم میں وکٹوں کے درمیان سب سے تیز دوڑنے والے بلے باز ہیں۔ جب مہندر سنگھ دھونی وہاں تھے تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ دھونی بہت تیز دوڑتے تھے۔

دوسری جانب کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما نے کہاہے کہ کوہلی سچن کے کئی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں آئندہ چھ سال تک کھیلنا ہوگا جسے وہ آسانی سے کھیل سکتے ہیں۔ راج کمار نے کہا کہ کوہلی کو آئندہ چھ سال کھیلنا ہوں گے جو وہ آسانی سے کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو ہر سال پانچ میچوں کی تین سیریز کھیلنی ہوں گی۔

اس کے علاوہ اسے انہیں چھ سال تک کھیلنا ہو گا جو میرے خیال میں ان کیلئے کوئی مشکل نہیں ہوگا۔ جس طرح سے وہ کھیل رہا ہے اور رنوں کیلئے جو بھوک اس نے دکھائی ہے مجھے لگتاہے کہ اسے مزید کچھ سال کھیلنا پڑے گا۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور میں کوہلی کے ساتھ کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلرس نے بھی ان کی زبردست تعریف کی ہے۔

ڈیویلرس نے ٹویٹ کیاکہ ویراٹ کوہلی مختلف سطح پر کھیل رہے ہیں۔ ڈیویلرس نے کہاکہ کوہلی کرکٹ کی دنیا کا ہر ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔ ڈیویلرس نے کہاکہ کوہلی اس طرح کھیلتا دیکھ کر کافی خوشی ہورہی ہے۔