کھیل

کوہلی کو تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار میچوں کی ٹسٹ سیریز کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا پہلا ٹسٹ ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

ناگپور: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار میچوں کی ٹسٹ سیریز کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا پہلا ٹسٹ ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
کوہلی، سچن کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں: گواسکر
کوہلی نے سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
بی سی سی آئی صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں:سچن
فارمولہ-ای ریسنگ: سچن ٹنڈولکر اور فلمی شخصیتوں کی شرکت

ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کیلئے آنے والی سیریز بہت اہم ہونے جارہی ہے اور ان کے پاس عظیم سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر۔گواسکر ٹرافی کا آغاز 1996 میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان کل 15 ٹسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں۔

بارڈر۔ گواسکر ٹرافی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ ہندوستان کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔ ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں 65 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی۔ ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں 36 اننگز میں 7 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

کوہلی کے پاس آئندہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع ہوگا۔ کوہلی اس وقت شاندار فارم میں ہیں اور شائقین کوہلی کا بے صبری سے انتظار ہے کہ وہ آنے والی سیریز میں اس عظیم ریکارڈ کو توڑنے کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ کوہلی نے طویل عرصہ سے ٹسٹ فارمیٹ میں سنچری نہیں بنائی ہے۔ کوہلی نے اپنی آخری ٹسٹ سنچری نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف بنائی تھی۔ اس کے بعد ویراٹ کوہلی نے 20 ٹسٹ میچ کھیلے، لیکن ایک بار بھی سنچری اسکور نہیں کرسکے۔

تاہم کوہلی نے یہ ظاہر کیاہے کہ وہ ماضی قریب میں ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے فارمیٹس میں اپنی شاندار کارکردگی سے فارم میں ہیں اور ٹسٹ میں اپنی سنچری کی خشک سالی کو ختم کرکے آئندہ سیریز میں اسے ثابت کرنا چاہیں گے۔