کرناٹک

کھرگے اور اُن کے فرزند نے مجھ پر شخصی حملے کرتے ہوئے کنڑا عوام کے وقار کو مجروح کیا: مودی

تجربہ کار سیاست داں ہونے کے باوجود کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور اُن کے فرزند، مجھ پر شخصی حملے کرتے آرہے ہیں لیکن اُن کی اس حرکت سے کنڑا عوام کے وقار کو مجروح کیا ہے۔

رائچور: تجربہ کار سیاست داں ہونے کے باوجود کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور اُن کے فرزند، مجھ پر شخصی حملے کرتے آرہے ہیں لیکن اُن کی اس حرکت سے کنڑا عوام کے وقار کو مجروح کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نریندر مودی نے کل شام سندھنور شہر کے قریب ہساہلی کیمپ موضع کے میدان میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ یہ جلسہ وزیراعظم کی جانب سے 10 اسمبلی حلقوں کے عوام کو راست مخاطب کرنا بی جے پی امیدواروں کی انتخابی مہم کا حصہ تھا۔

مودی نے کہا کہ ملکارجن کھرگے نے مجھ کو سانپ سے تعبیر کیا جبکہ اُن کے فرزند مجھ پر شخصی حملہ کرتے ہوئے ایسے الفاظ کا استعمال کیا جس کو میں دہرانے کے موقف میں نہیں ہوں۔ انھوں نے اپنی تہذیب بتائی۔ جنتادل ایس اور کانگریس ایک خاندانی پارٹیاں ہیں جو صرف ایک مخصوص خاندان کی حکمرانی میں چلتی ہیں جبکہ ملک کے تمام باشندے بی جے پی کے ارکان خاندان ہیں۔

ان دونوں پارٹیوں کا واحد مقصد کسی بھی طرح اقتدار حاصل کرنا، رشوت خوری کے ذریعہ اپنے محلات تعمیر کرنا ہے۔ عوام کے فلاحی و ترقیاتی کام ان کے دور میں ندارد ہوتے ہیں۔ سابق میں ایک کانگریس کے وزیراعظم نے ہی کہا تھا کہ ہم کسی ترقیاتی کام کیلئے دہلی سے ایک روپیہ جاری کرتے ہیں تو وہ میدان عمل تک پہنچتے پہنچتے صرف 15 پیسے ہوجاتا ہے یعنی 85 فیصد رقومات کا خردبرد، غبن کیا جاتا ہے۔

پچھلے 60 سالوں سے اقتدار میں رہی کانگریس پارٹی کے قائدین نے 85 فیصد کمیشن کھاتے ہوئے ملک کو پسماندہ بنایا تھا۔ ریاست کرناٹک ایک تاریخی، ثقافتی ورثاء والی ریاست ہے لیکن یہاں کے کانگریس قائد اس اثاثہ کو اپنایا نہیں ہے۔ لنگایت چیف منسٹر سے تعبیر کر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کانگریس قائدین نے اپنی تہذیب کو خود آشکار کیا ہے۔

کانگریس پارٹی میں ابھی سے چیف منسٹر کی کرسی کو لے کر اختلافات ہیں۔ جنتادل و کانگریس پارٹیوں کا عوام کو ذات پات، مذہب کے نام پر جھگڑا کرواکر اقتدار حاصل کرنا، ان کا خاص شیوہ بن گیا ہے۔ ریاستی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے عوام کے فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو روبہ عمل لایا گیا ہے۔

بالخصوض آیشمان بھارت سے کروڑ خاندانوں کو صحت بیمہ کے تحت لانا، 9 ہزار کروڑ روپئے آبی تحفظ منصوبہ کیلئے مختص کئے گئے جس سے کسانوں کو آبپاشی کی سہولتوں کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔ کسانوں کو ہر ماہ اُن کے کھاتوں میں رقم جمع کروائی جارہی ہے۔ اس علاقہ حیدرآباد کرناٹک کیلئے خصوصی فنڈس کی اجرائی، رائچور ضلع میں آئی آئی ٓئی ٹی ادارہ کا قیام، ایرپورٹ کی تعمیر کی پہل کی گئی ہے۔

سابق چیف منسٹر یدی یورپا، موجودہ چیف منسٹر بسواراج بومئی نے کئی ایک کاموں کے ذریعہ ریاست کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی کوشش کی ہے۔ مودی نے آحر میں عوام بالخصوص پارٹی کارکنوں سے خواہش کی کہ وہ بی جے پی کے فلاحی منصوبوں سے عوام کوواقف کرواتے ہوئے پارٹی کو ووٹ دینے ترغیب دینے پر زور دیا۔

جلسہ میں موجود عوام کو سلام کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار کو اپنا قیمتی ووڈ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر بی جے پی قائدین ایشورپا، ویرپکشپا، پارٹی امیدوار سندھنور حلقہ کریپا، مانوی حلقہ کے امیدوار بی وی نائک، رائچور شہر حلقہ کے شیوراج پاٹل، رائچور دیہی حلقہ کے تپے راج حوالدار، مسکی کے پرتاپ گوڑا پاٹل، دیودرگ کے شیون گوڑا نائک، لینکسگور حلقہ کے مونپا وجل و دیگر موجود تھے۔