کیا راہول گاندھی نے اپنا کووِڈ ٹسٹ کرایا؟: انوراگ ٹھاکر
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کے دن جاننا چاہا کہ آیا راہول گاندھی نے اپنا کووِڈ 19 ٹسٹ کرایا ہے کیونکہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران اُن کے ساتھ ساتھ چلنے والے چیف منسٹر ہماچل پردیش سکھویندر سنگھ سکھو کی کووِڈ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کے دن جاننا چاہا کہ آیا راہول گاندھی نے اپنا کووِڈ 19 ٹسٹ کرایا ہے کیونکہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران اُن کے ساتھ ساتھ چلنے والے چیف منسٹر ہماچل پردیش سکھویندر سنگھ سکھو کی کووِڈ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
ٹھاکر نے نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہماچل پردیش کے چیف منسٹر کو یاترا کے دوران کورونا ہوا ہے۔ اُس دن راہول گاندھی ان کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔
کیا راہول نے اپنا کووِڈ ٹسٹ کرایا ہے۔ مرکزی وزیر نے جاننا چاہا کہ آیا یاترا میں حصہ لینے والے دیگر افرا دنے بھی اپنا کووِڈ ٹسٹ کرایا۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا کانگریس‘ کووِڈ پروٹوکول کو نہیں مانے گی؟ کیا ایک فیملی یا پارٹی کووِڈ پروٹوکول سے بالاتر ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کووِڈ کی نئی لہر آئی تو اس کے لئے کانگریس قائدین ذمہ دار ہوں گے۔ ملک کے ہیلت انفرااسٹرکچر کو مار جھیلنی پڑے گی۔