حیدرآباد
گاندھی بھون پر بی جے وائی ایم کارکنوں کااحتجاج
بی جے وائی ایم کارکنوں نے آج یہاں تلنگانہ میں کانگریس کے ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون پر ہنومان چالیسہ کا جاپ کیا۔ کرناٹک میں پارٹی کے انتخابی منشور میں بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کی تجویزپر بطور احتجاج کارکنوں نے ہنومان چالیسہ کا جاپ کیا۔

حیدرآباد: بی جے وائی ایم کارکنوں نے آج یہاں تلنگانہ میں کانگریس کے ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون پر ہنومان چالیسہ کا جاپ کیا۔ کرناٹک میں پارٹی کے انتخابی منشور میں بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کی تجویزپر بطور احتجاج کارکنوں نے ہنومان چالیسہ کا جاپ کیا۔
بی جے پی کے یوتھ ونگ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ(بی جے وائی ایم) کے تقریباً20 کارکن آج کانگریس کے دفتر پہنچے اور ہنومان چالیسہ پڑھنا شروع کردیا۔
ٹریفک جام کے پیش نظر انہیں وہاں سے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
بجرنگ دل جیسی تنظیموں پر امتناع کی تجویز پیش کرنے پر کانگریس کے خلاف برہمی ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی نے جمعہ کو کانگریس کے خلاف احتجاج کے طور پر ہنومان چالیسہ کا جاپ کرنے اور پر امن احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔