شمالی بھارت
گجرات میں بی جے پی کی بیجا حکمرانی، اسداویسی کا الزام
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے آج کہا کہ گجرات کے ضلع موربی میں پل کے منہدم ہونے کا واقعہ بدبختانہ ہے اور یہ حکمراں بی جے پی کی غلط حکمرانی کی ایک مثال ہے۔
احمدآباد: حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے آج کہا کہ گجرات کے ضلع موربی میں پل کے منہدم ہونے کا واقعہ بدبختانہ ہے اور یہ حکمراں بی جے پی کی غلط حکمرانی کی ایک مثال ہے۔
اویسی نے کہا کہ ان کی پارٹی اقلیتوں، دلتوں اور قبائلیوں کو قائدانہ رول دینے پر زور دیتی رہے گی۔ اویسی نے کہا کہ موربی میں جو کچھ ہوا ہے وہ بدبختانہ ہے اور گجرات میں حکمراں بی جے پی کی بیجا حکمرانی کی ایک مثال ہے۔
گجرات میں بیجا حکمرانی کی وجہ سے کووڈ کے دوران کئی افراد کی جان گئی ہے۔
وہاں مہنگائی ہے اور کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔ ہم اقلیتوں، دلتوں اور قبائلیوں کو آواز اور قیادت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم ان مسائل کو گجرات اسمبلی انتخابات میں بھی اٹھائیں گے۔