کرناٹک

گنیش مندر کو 2.5کروڑ کے سکوں اور کرنسی نوٹوں سے سجایا گیا (ویڈیو)

ٹرسٹیز کے مطابق اس مندر کو‘ جسے شری ستیہ گنپتی شرڈی ٹرسٹ چلاتا ہے، 5، 10 اور20روپئے کے سکوں کے علاوہ 10،20، 50،100،200 اور 500روپئے کے ہاروں سے سجایا گیا جس کی کل قیمت تقریباً2.5کروڑ روپئے ہے۔

بنگلورو: گنیش چتورتھی کے موقع پر جے پی نگر کے ستیہ گنپتی مندر کو2.5 کروڑ کے سکوں اور کرنسی نوٹوں سے سجایا گیا۔ گنیش چتورتھی تہوار کا پیر کو بنگلورو اور کرناٹک بھر میں مذہبی عقیدت سے آغاز ہوا۔

مختلف منادر اور پنڈالوں میں بھکتوں کا تانتا بندھا رہا۔ اپنی منفرد سجاوٹ کے ساتھ ستیہ گنپتی مندر بھکتوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ٹرسٹیز کے مطابق اس مندر کو‘ جسے شری ستیہ گنپتی شرڈی ٹرسٹ چلاتا ہے، 5، 10 اور20روپئے کے سکوں کے علاوہ 10،20، 50،100،200 اور 500روپئے کے ہاروں سے سجایا گیا جس کی کل قیمت تقریباً2.5کروڑ روپئے ہے۔

150 افراد کی خصوصی ٹیم نے ایک ماہ کی مدت میں یہ وسیع تر سجاوٹ کی۔ اس کے علاوہ عصری سیکورٹی اقدامات اور سی سی ٹی وی نگرانی کا انتظام کیا گیا۔

سکوں کی مدد سے لارڈ گنیش، جئے کرناٹک، نیشن فرسٹ، وکرم لینڈر، چندریان اور جے جوان جئے کسان کی تصاویر بنائی گئیں۔ کرنسی کی یہ منفرد نمائش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔“

a3w
a3w