بھارت

چندریان 3 کا پہلا ’آربٹ ریزنگ‘‘ کا سفر مکمل

اسرو نے چندریان 3 کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی۔ انہوں نے کہا کہ چندریان نارمل حالت میں ہے۔ مدار کو بڑھانے کا پہلا آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔

چینائی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے اتوار کو چندریان -3 کو چاند کے مدار کی طرف بے مثال مہارت اور کارکردگی کے ساتھ لے جانے کا ‘پہلا مرحلہ’ (فرسٹ آربٹ ریزنگ مانور) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

متعلقہ خبریں
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی
عالمی خلائی ایجنسیوں نے چندریان 3 مشن کی کامیابی پر اسرو کو مبارکباد دی

اسرو نے چندریان 3 کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی۔ انہوں نے کہا کہ چندریان نارمل حالت میں ہے۔ مدار کو بڑھانے کا پہلا آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ خلائی جہاز اب 41762 کلومیٹر x 173 کلومیٹر کے مدار میں ہے۔

اسرو کے سائنس دانوں نے آج چندریان 3 کو چاند کے ‘پہلے مدار’ میں لے جانے کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس قسم کا عمل مزید چار بار کیا جائے گا جس کے بعد یہ چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا۔

اسرو نے کہاکہ "خلائی ایجنسی 31 جولائی تک مزید چار ‘ارتھ باؤنڈ مانور’ کرے گی، اس کے بعد یکم اگست کو ٹرانس لونر انسرشن ہوگا۔‘‘ مشن چندریان 3 جمعہ کو سری ہری کوٹا کے خلائی بندرگاہ سے لانچ کیا گیا تھا۔