حیدرآباد میں حج 2026 کے لیے 13واں تربیتی کیمپ منعقد، عازمین کو اہم رہنمائی فراہم
اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین سید غلام افضل بیابانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور عازمین سے خطاب کرتے ہوئے حج کے ارکان، مناسک، سفری انتظامات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔
حیدرآباد: حج 2026 کے سلسلے میں 13واں تربیتی کیمپ مسجدِ صحیفہ، اعظم پورہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عازمینِ حج نے شرکت کی۔
اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین سید غلام افضل بیابانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور عازمین سے خطاب کرتے ہوئے حج کے ارکان، مناسک، سفری انتظامات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔
انہوں نے عازمین کو ہدایت دی کہ وہ حج کے تمام مراحل کی پیشگی تیاری کریں اور مقررہ ضوابط پر عمل کریں تاکہ ان کا سفر بآسانی اور بخوبی انجام پا سکے۔
کیمپ کے دوران مختلف علمائے کرام اور معزز شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں حضرت سید شاہ احمد نوراللہ حسینی، حضرت سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری، سید شاہ مصطفیٰ علی صوفی قادری، سید بندگی باشہ ریاضی قادری اور عرفان شریف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد کمیٹی کے اراکین بھی اس موقع پر موجود رہے۔
منتظمین کے مطابق اس تربیتی کیمپ کا مقصد عازمینِ حج کو مکمل معلومات اور رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مقدس سفر کو روحانی طور پر بابرکت اور منظم انداز میں مکمل کر سکیں۔