بھارت
6 ممالک کے مسافرین کیلئے آر ٹی پی سی آر نگیٹیو رپورٹ لازمی
6ممالک بشمول چین اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافرین کے لئے آر ٹی پی سی آر نگیٹیو ٹسٹ رپورٹ لازمی قراردینے سے قبل وزارت ِ شہری ہوابازی نے جمعہ کے دن نظرثانی کردہ رہنمایانہ خطوط جاری کئے۔
![](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2024/12/munsif-news-24x7-urdu-website-placeholder-featured-image-780x470.png)
نئی دہلی: 6ممالک بشمول چین اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافرین کے لئے آر ٹی پی سی آر نگیٹیو ٹسٹ رپورٹ لازمی قراردینے سے قبل وزارت ِ شہری ہوابازی نے جمعہ کے دن نظرثانی کردہ رہنمایانہ خطوط جاری کئے۔
یکم جنوری 2023 سے پری ڈپارچر آر ٹی پی سی آر نگیٹیو ٹسٹ رپورٹ چین‘ سنگاپور‘ ہانگ کانگ‘ کوریا‘ تھائی لینڈ اور جاپان سے آنے والے تمام مسافرین کے لئے لازمی ہوجائے گی۔
ایرلائنس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان 6 ممالک کے بین الاقوامی مسافرین کو بورڈنگ پاس اُسی وقت دیں جب وہ ایرسویدھا پورٹل پر سیلف ڈکلریشن فارم داخل کرچکے ہوں۔
آر ٹی پی سی آر ٹسٹنگ‘روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کرانی ہوگی۔ ہر بین الاقوامی پرواز کے 2 فیصد مسافرین کی موجودہ ریانڈم ٹسٹنگ جاری رہے گی۔
تازہ اعدادوشمار کے مطابق 29 دسمبر کو 83,003 بین الاقوامی مسافرین کی ہندوستان آمد ہوئی۔